کراچی ،میٹرک کے امتحانات میں نقل کرتے ہوئے 20طلباء پکڑے گئے

پیر 7 اپریل 2014 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں۔ مختلف شہروں میں سرعام نقل اور پرچے آٹ ہونے کے باعث یہ امتحانات مذاق بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ایک امتحانی مرکز پر چھاپہ مارا۔ کمرہ امتحان میں متعدد امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے جس کے بعد امتحانی مرکز کے انچارج کو اسکول سے نکال دیا۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے بھی مختلف مراکز کا دورہ کیا اور 20 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑلیا۔

متعلقہ عنوان :