تعلیم ترقی کا واحد زینہ ہے،تعلیم کو فروغ دے کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتاہے ‘ شہباز شریف،صوبے میں تعلیم عام کرنے کیلئے ٹھوس پالیسی اپنائی گئی ہے،تعلیمی شعبے میں انقلابی اصلاحات کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں ،لیپ ٹاپ سکیم، انٹرن شپ پروگرام، ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی واؤچر سکیم اور دیگر تعلیمی پروگراموں کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب کی معروف گلو کار شہزاد رائے سے گفتگو
پیر 7 اپریل 2014 19:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم ترقی کا واحد زینہ ہے۔تعلیم کو فروغ دے کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتاہے ۔پنجاب حکومت نے صوبے میں تعلیم عام کرنے کے لیے ٹھوس پالیسی اپنائی ہے ۔تعلیمی شعبے میں انقلابی اصلاحات کے جامع پروگرام پر عمل کیا جارہا ہے ۔
لیپ ٹاپ سکیم، انٹرن شپ پروگرام، ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی واؤچر سکیم اور دیگر تعلیمی پروگراموں کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سوموار کے روز معروف گلوکار اورزندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شہزاد رائے نے وزیراعلیٰ کو بے سہارا بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ٹرسٹ کی کاوشوں سے آگاہ کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا دانش سکول معاشرے میں انتہا پسنددانہ رحجانات کے خاتمے میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔ان سکولوں میں سمارٹ بورڈز کے ذریعے جدید تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔دانش سکول سسٹم نے غریب ترین گھرانوں کے بچوں پر معیاری تعلیم کے دروازے کھول دےئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ حکومت پنجاب کا فروغ تعلیم کے حوالے سے ایک اور انقلابی اقدام ہے ۔جس کے ذریعے وسائل کی کمی کے شکار گھرانوں کے ہزاروں ہونہار بچے اپنی تعلیمی پیاس بجھا رہے ہیں ۔اس تعلیمی فنڈ کی یہ بھی ایک نمایاں خوبی ہے کہ اس فنڈ سے نہ صرف پنجاب بلکہ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور پاکستان کے دیگر صوبوں کے ذہین بچے بھی مستفید ہورہے ہیں ۔جس سے قومی وحدت کو تقویت مل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاوٴنڈیشن کی واؤچرز سکیم کے ذریعے بھی ہزاروں غریب بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کے لیے ٹھوس اقدامات کرکے تعلیمی شعبہ میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی ٹرسٹ کی کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کو تعلیمی مواقعوں کی فراہمی اچھی کاوش ہے ۔معروف گلور کار شہزاد رائے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی خدمات لائق تحسین ہے ۔تعلیم عام کرنے کے لیے حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کے دورراس اثرات مرتب ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.