ایران سے پٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ روکنے کی ذمہ دار سندھ حکومت نہیں ، یہ وفاقی اداروں کا کام ہے ، وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو ، اسمگلنگ ہوکر آنے والے پیٹرول اور ڈیزل سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، ماحولیات پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، کامران اختر
پیر 7 اپریل 2014 21:30
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) سندھ اسمبلی کو پیر کے روز بتایا گیا کہ ایران سے پٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ روکنے کی ذمہ دار سندھ حکومت نہیں ہے ۔ یہ وفاقی اداروں کا کام ہے ۔ یہ بات سندھ کے وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو نے ایم کیو ایم کے رکن کامران اختر کے توجہ دلاوٴ نوٹس پر بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے ڈیزل اور پیٹرول کی اسمگلنگ کو روکنا محکمہ داخلہ سندھ کا کام نہیں ہے۔
یہ ذمہ داری کوسٹ گارڈ اور سرحدوں کی نگرانی کرنے والے دیگر اداروں کی ہے۔ کامران اختر نے اپنے توجہ دلاؤ نوٹس پر کہا کہ اسمگلنگ ہوکر آنے والے پیٹرول اور ڈیزل سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ اس سے ماحولیات پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے خرم شیر زمان کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے علاقے باتھ آئی لینڈ میں نئے برساتی نالے کی تعمیر کے لئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے پی سی ون تیار کرلیا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.