اسلام آباد:سبزی منڈی میں دھماکہ،23 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ
بدھ 9 اپریل 2014 10:11
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء ) دہشت گردوں نے وفاقی دارالحکومت کو نشانے پر لے لیا ، اسلام آباد کی سبزی منڈی میں زور دار دھماکا ہوا جس میں تیئس افراد جاں بحق اور بیالیس زخمی ہو گئے ، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
پھلوں کی پٹیوں میں چھپایا گیا بارود پھٹا تو ایک بار پھر زمیں لہو،لہو ہو گئی۔
(جاری ہے)
ترجمان پمز ہسپتال ڈاکٹر عائشہ کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر تعداد نوجوانوں کی ہے جن کی حالت نازک ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 5 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جو پھلوں کی پیٹیوں میں چھپایا گیا تھا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔آئی جی خالد خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ دھماکہ خود کش تھا۔انھوں نے بتایا کہ جس وقت دھماکا ہوا منڈی میں دو سے ڈھائی ہزار افراد موجود تھے۔وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین نے دھماکے پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.