بھارت کو جلد ایم ایف این قرار دے دیا جائے گا، پاکستانی ہائی کمشنر
بدھ 9 اپریل 2014 17:37
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) بھارت کوپسندیدہ تجارتی ملک (ایم ایف این) کا درجہ بہت جلد دے دیا جائے گا، باہمی تجارت کوفروغ دے کر ہی دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا خاتمہ ممکن ہے اور اس حوالے سے پاکستانی اور بھارتی تاجربرادری پہلے ہی سے سرگرم ہے جوقابل ستائش امر ہے۔ یہ بات دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط خان نے پاکستان ریڈی میڈگارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پریگمیا) کے تحت ممبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقدہ ’’میڈ ان پاکستان نمائش‘‘ کے موقع پر کہی۔
انھوں نے کہا کہ بلاشبہ دونوں ممالک کی تاجربرادری نے تمام تر مشکلات کے باوجود تجارتی نمائشوں کا انعقاد کرکے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی سیکریٹری ٹیکسٹائل وصنعت رخسانہ شاہ نے کہا کہ تجارتی روابط میں اضافہ اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت پر پابندیوں کا خاتمہ بے حد ضروری ہے، دنیا بھر میں ریجنل ٹریڈ کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے اوراسی تناظر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی تجارت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اگر بلاامتیاز مارکیٹ رسائی (این ڈی ایم اے)کے مطابق تجارت کو فروغ دیں تو دونوں ممالک چند سال کے اندر باہمی تجارت 50 ارب ڈالر سالانہ تک لے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی تاجر برادری سے کہا کہ بھارت پاکستانی ٹیکسٹائل کے لیے بڑی مارکیٹ ہے جس سے پاکستانی تاجر برادری کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پریگمیا کے چیئرمین ارشد عزیز نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان کی ٹیکسٹائل پر عائد ڈیوٹیز اور ٹیرف ختم کر دے تودونوں ممالک کو اس کا فائدہ ہو گا اور خصوصاً بھارتی عوام کو سستے پاکستانی ملبوسات تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے پریگما اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ واضح رہے کہ میڈان پاکستان نمائش کے موقع پر معروف بھارتی ماڈلزنے پاکستانی ڈیزائنرزکے تیارکردہ ملبوسات کی نمائش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.