سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن پر خاتون نے جوتا پھینک دیا

جمعہ 11 اپریل 2014 12:39

سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن پر خاتون نے جوتا پھینک دیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) لاس ویگاس میں ایک تقریب کے دوران سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو ایک خاتون نے جوتا دے مارا، جس سے وە بال بال بچ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہیلری کلنٹن کو خاتون نے اس وقت جوتا مارا جب وہ تعلیم کے موضوع پر ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

لاس ویگاس پولیس نے امریکی وزیر خارجہ کو جوتا مارنے والی خاتون کو زیر حراست لے کر سیکرٹ سروسز واشنگٹن کے حوالے کر دیا۔ نمائندہ سیکرٹ سروسز واشنگٹن کے مطابق خاتون تقریب میں مدعو نہیں تھی اور خاتون کا اس طرح تقریب میں داخلہ ناقص سکیورٹی کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :