پاک فوج کی ملک کیلئے بڑی قربانیاں ہیں ، حکومت اور فوج کے درمیان کوئی خلیج نہیں ہے،چوہدری محمد سرور
جمعہ 11 اپریل 2014 16:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) گورنر پنجاب چودہری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاک فوج کی ملک کے لئے بڑی قربانیاں ہیں ، قوم کو فوج پر فخر ہے،حکومت اور فوج کے درمیان کوئی خلیج نہیں ہے،فوج سمیت پاکستان کے تمام ادارے قابل احترام ہیں، امید ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کام کریں گے،مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،طالبان سنجیدگی سے مذاکرات کا عمل جاری رکھیں تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں ۔
جمعہ کے روز لاہور میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کیمپس میں سترہویں مڈ کیئر مینجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی خواہش ہے کہ طالبان کیخلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔(جاری ہے)
حالیہ واقعات کے پیچھے دیکھنا ہوگا کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اگر طالبان ملوث ہیں تو پھر مذاکرات اور دہشت گردی اکٹھے نہیں چل سکتے۔
طالبان بھی سنجیدگی سے مذاکرات کا عمل جاری رکھیں تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی ملک کے لئے بڑی قربانیاں ہیں جس پر قوم کو فوج پر فخر ہے،حکومت اور فوج کے درمیان کوئی خلیج نہیں ہے،فوج اور حساس ادارے سب حکومت کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کر رہے ہیں ۔فوج سمیت پاکستان کے تمام ادارے قابل احترام ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.