حساس اداروں نے سبزی منڈی دھماکے سے قبل الرٹ جاری کی ، پولیس سیکیورٹی میں ناکام رہی
ہفتہ 12 اپریل 2014 14:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) وزارت داخلہ اور حساس اداروں نے اسلام آباد سبزی منڈی بم دھماکے سے پہلے سیکورٹی الرٹ جاری کر دی تھی ، پولیس سیکورٹی میں ناکام رہی ، دھماکے میں آر ڈی ایکس استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی پولیس ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ حساس ادروں نے سبزی منڈی میں دھماکے سے پہلے سیکورٹی الرٹ جاری کی تھی جس میں لاہور ، اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے خبردار کیا تھا کہ مذاکرات مخالف طالبان گروپ حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ دہشتگردوں کی جانب سے آئی ڈی ڈیز دھماکا خیز مواد نصب کرنے کے علاوہ بعض مقامات پر گروہ کی شکل میں حملہ آور ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود مناسب سیکورٹی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ڈی جی نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل اور آئی جی اسلام آباد پولیس کی تقرری میں تاخیر کے باعث سیکورٹی صورتحال تسلی بخش نہیں۔
دوسری طرف اسلام آباد سبزی منڈی دھماکے میں انتہائی دھماکا خیز مواد آر ڈی ایکس استعمال ہوا۔عمومی طور پر آر ڈی ایکس فوج کے زیر استعمال ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق سبزی منڈی بم دھماکے کے تانے بانے کالعدم تحریک طالبان مہمند گروپ سے ملتے ہیں۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم پولیس ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.