Live Updates

نندی پورپراجیکٹ اور سولر منصوبے سےاسی سال بجلی کی پیداوارشروع ہوجائےگی، شہباز شریف

اتوار 13 اپریل 2014 13:13

نندی پورپراجیکٹ اور سولر منصوبے سےاسی سال بجلی کی پیداوارشروع ہوجائےگی، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ نندی پور پاور پراجیکٹ اور سولر منصوبے سے رواں برس بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔لاہور میں وزیر اعلٰی شہباز شریف اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی، جس میں صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات، پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں اور حالیہ دورہ چین پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے صدر کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی بحران کے حل کے لئے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات کررہی ہے۔ نندی پور پاورپراجیکٹ پرچین کے تعاون سے دن رات کام جاری ہے اور مئی سے بجلی کی مرحلہ وار پیداوار کا آغاز کردے گا اس کے علاوہ پنجاب حکومت کے سولرپراجیکٹ سے بھی رواں برس بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی، جس سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا بیڑا اٹھا رکھا ہے اس سلسلے میں چین کے تعاون سے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں جدید انفرا اسٹرکچر کی فراہمی کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔ملاقات کے دوران صدر مملکت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکرگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دن رات عوام کی خدمت کررہے ہیں، ان کی شبانہ روز محنت اور صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پر بھی اعتراف کیا جاتا ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :