وفاقی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 249ارب جاری کردیئے،آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا سمیت اسپیشل ایریاز کو 26ارب 18کروڑ روپے فراہم کئے گئے
اتوار 13 اپریل 2014 21:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) رواں مالی سال کے 9ماہ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختلف وزارتوں اور اداروں کو 249ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
اسلام آباد میں وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹس تھری اور فور کیلئے ساڑھے 13ارب 54کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے ساڑھے 44ارب روپے جاری کیئے گئے۔
ریلوے کو 18ارب 88کروڑ روپے ، نیشنل ہیلتھ سروسز کو 17ارب 83کروڑروپے ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو 12ارب 10کروڑ روپے، پانی کے منصوبوں کیلئے 25ارب 87کروڑ روپے اور واپڈا کے بجلی کے منصوبوں کیلئے 39ارب 86کروڑ روپے جاری کئے گئے ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو34ارب روپے، ایرا کو 8ارب 70کروڑ ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا سمیت اسپیشل ایریاز کو 26ارب 18کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.