ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعلیٰ ہاؤس سے ملحقہ رہائشیوں کو خصوصی سٹیکرز جاری کئے جائیں‘ لاہور ہائیکورٹ
بدھ 16 اپریل 2014 16:05
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) لاہو رہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی سکیورٹی کے پیش نظر رکاوٹوں کی وجہ سے شہریوں کو درپیش مشکلات کے کیس کی سماعت 7مئی تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو ماڈل ٹاؤن کے رہائشیوں کو خصوصی سٹیکرز جاری کرنے کی ہدایت کر دی ۔بدھ کے روز جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
درخواست گزار خرم لطیف کھوسہ نے کہا کہ جب سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں رہائش رکھی ہے پولیس نے مختلف رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑکوں کو بلاک کر دیا ہے جسکی وجہ سے مقامی رہائشیوں کو بھی شدید مشکلات درپیش ہیں۔
سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق گجر ‘ ایس پی ماڈل ٹاؤن‘ ایس پی لیگل عدالت میں پیش ہوئے ۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اپنایا کہ سکیورٹی حالات کی وجہ سے یہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔ معزز عدالت نے حکم دیا کہ یہاں کے رہائشیوں کو مشکلات سے بچانے کے لئے خصوصی سٹیکرزجاری کئے جائیں۔ عدالت نے مزید سماعت 7مئی تک ملتوی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.