پاک بھارت کرکٹ سیریز آئندہ سال پاکستان میں کھیلی جائیگی،نجم سیٹھی
جمعرات 17 اپریل 2014 17:00
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز کروانے کی نوید سنا دی ، کہتے ہیں اگر سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا تو پاکستان ہمسایہ ملک کی آئندہ سال میزبانی کرے گا۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت تمام بڑی ٹیموں کے ساتھ معاہدے تسلی بخش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ٹیسٹ پلئینگ ممالک پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے پاک بھارت سیریز کی گارنٹی دی گئی ہے۔انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ آئی پی ایل کے بعد بی سی سی آئی پاک بھارت ٹی 20 کے تین میچوں کی سیریز یو اے ای ہی میں منعقد کروا دے۔(جاری ہے)
پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بگ تھری کے حق میں ووٹ دینے یا نہ دینے پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بڑی ٹیموں کے ساتھ کرکٹ سیریز کے نشریاتی حقوق پر آئندہ ماہ کام شروع ہو گا جس کے نتائج جون میں حاصل کر لیے جائیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بڑی ٹیموں کے ساتھ دو طرفہ سیزیز کے معاملے پر کچھ معمولی باتیں طے ہونی والی رہ گئی ہے جس کے بعد معاہدوں کو تحریری شکل دی جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر بی سی سی آئی سے تاحال کوئی بات نہیں ہوئی۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت تمام بڑی ٹیموں کے ساتھ معاہدے تسلی بخش ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ٹیسٹ پلئینگ ممالک پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے پاک بھارت سیریز کی گارنٹی دی گئی ہے۔انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ آئی پی ایل کے بعد بی سی سی آئی پاک بھارت ٹی 20 کے تین میچوں کی سیریز یو اے ای ہی میں منعقد کروا دے۔پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بگ تھری کے حق میں ووٹ دینے یا نہ دینے پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بڑی ٹیموں کے ساتھ کرکٹ سیریز کے نشریاتی حقوق پر آئندہ ماہ کام شروع ہو گا جس کے نتائج جون میں حاصل کر لیے جائیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بڑی ٹیموں کے ساتھ دو طرفہ سیزیز کے معاملے پر کچھ معمولی باتیں طے ہونی والی رہ گئی ہے جس کے بعد معاہدوں کو تحریری شکل دی جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر بی سی سی آئی سے تاحال کوئی بات نہیں ہوئی۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Cricket/219077#sthash.iW2vQqER.dpuf
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.