بنوں جیل سے 15 خطرناک قیدی سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان منتقل
جمعرات 17 اپریل 2014 21:11
ڈیرہ اسماعیل خان(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) بنوں جیل سے 15 خطرناک قیدیوں کی سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان منتقلی کے بعد جیل کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی۔ حفاظت کے لئے فوج کی پلاٹونیں طلب کر لی گئیں ہیں۔ بنوں جیل کی انتظامیہ نے ان 15 انتہائی خطرناک طالبان قیدیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کی سنٹرل جیل منتقل کر دیا ہے جن کی بنوں جیل میں موجودگی کے باعث جیل پر عسکریت پسندوں کے حملہ کا خطرہ تھا۔
ان 15 سزا یافتہ قیدیوں کو 10 مارچ کو سنٹرل جیل ڈیرہ بھجوایا گیا تھا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان افتخار علی خان نے سنٹرل جیل کے اچانک دورہ کے دوران جیل کے حفاظتی انتظامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے جیل کی حفاظت کے لئے دو پلاٹون فوج مانگ لی ہے۔(جاری ہے)
سٹیشن کمانڈر کے نام لکھے گئے خط میں ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جیل میں انتہائی خطرناک قیدی موجود ہیں جن کو چھڑانے کے دہشتگرد جیل پر حملہ کر سکتے ہیں۔
اس لئے جیل کی حفاظت کے فوج کی تعیناتی لازمی ہے۔ واضح رہے کے گزشتہ سال 29 جولائی کو مسلح دہشتگردوں کے لشکر نے سنٹرل جیل ڈیرہ پر حملہ کر کے 300 سے زیادہ قیدیوں کو چھڑا لیا تھا۔ قبل ازیں 2012ء میں اے این پی کی حکومت کے دوران بنوں جیل توڑی جس میں سے جنرل مشرف پر قاتلانہ حملہ کے مجرم عدنان رشید سمیت سنکڑون قیدی نکال لئے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.