علماءاور اہم سیاسی شخصیت کے قتل میں ملوث دوٹارگٹ کلرگرفتار، 18افراد کے قتل کااعتراف
جمعہ 18 اپریل 2014 14:18
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) لاہور پولیس نے بلوچستان اور پنجاب میں علماءاور اہم سیاسی شخصیت کے قتل ، تاجروں کے اغوامیں ملوث کالعدم مذہبی تنظیم کے دوٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیاہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں 18افراد کے قتل کااعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق پورے پاکستان میں فرقہ وارانہ حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہے جو منصوبہ بندی اور مکمل ریکی کے بعد وارداتیں کرتے ہیں ۔
سی سی پی او لاہورچوہدری شفیق نے بتایاکہ علماءکے قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیاگیاہے جنہوں نے اہم سیاسی شخصیت اور مذہبی علماءکو قتل کیا،ملزموں کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ۔ اُنہوں نے بتایاکہ ملزم عبدالرﺅف نے ملاناشمس الرحمان کی امامت میں جمعہ کی نماز اداکی اور اُس کے بعد اُنہیں قتل کر دیا۔(جاری ہے)
لشکر جھنگوی کے ملک اسحاق سے رابطوں پر ہارون بھٹی اور شمس الرحمان میں اختلافات پیدا ہوئے جس کے بعد ہارون بھٹی کے ذریعے مولاناشمس الرحمان نشانہ بن گئے ۔
ہارون بھٹی بادامی باغ کے ملزم عبدالرﺅف سے مسلسل رابطے میں تھاجس نے ریکی اور منصوبہ بندی کے بعد مولاناشمس الرحمان معاویہ کو نشانہ بنایا۔ اُن کاکہناتھاکہ اِسی گروپ نے شاکر رضوی ، علی حسین قزلباش اور کوئٹہ کے غلام رضاجعفری کوبھی مارا جبکہ ایکسپریس کے نیوز اینکررضارومی پر حملہ اور ایک بڑے تاجرکو بھی اغواءکیا۔ سی سی پی او نے بتایاکہ پورے ملک میں ایک ہی گروپ ملوث ہے اور اِس کے زیادہ ترملزم گرفتارکرلیے گئے ہیں ، لشکر جھنگوی کا نیٹ ورک توڑ دیاہے ، خرم رضاقادری کے قتل میں بھی قاسم اور عبدالرﺅف شامل ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.