صوبے کے چاروں اضلاع میں شروع کردہ صحت کا انصاف پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا،شہرام خان ترکئی،ویکسین بر وقت نہ پہنچنے پر پولیو مہم20اپریل بروز اتوار کو ہوگی،خیبر پختونخوا کی حکومت اپنی دستیاب وسائل سے استفادہ کرکے پولیو مہم کو کامیاب بنائے گی
ہفتہ 19 اپریل 2014 22:17
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ صوبے کے چاروں اضلاع میں شروع کردہ صحت کا انصاف پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ ویکسین بر وقت نہ پہنچنے پر پولیو مہم20اپریل بروز اتوار کو ہوگی۔وہ شہباز گڑھی مردان میں ڈی ٹائپ ہسپتال میں صحت کا انصاف کے تیسرے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر لطیف، پولیو کے انچارج ڈاکٹر نیاز ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے اور محکمہ صحت کے افسران و اہلکار موجود تھے۔وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے پولیو پروگرام کے منتظمین نے ایک عجیب میکنزم تیارکی ہوئی ہے جو خیبر پختونخواکیلئے بہتر نتائج نہیں دے سکتے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کیلئے باقاعدہ ایک گائیڈلائن دی گئی ہے اگر ہمارے لئے بھی ایسا لائحہ عمل وضع کرتے تو مشکلات پر آسانی سے قابوپایا جا سکتا ہے تاہم خیبر پختونخوا کی حکومت اپنی دستیاب وسائل سے استفادہ کرکے پولیو مہم کو کامیاب بنائے گی۔
شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ہمیں پولیو مہم جیسے اہم ایشوپر سیاست نہیں کرنی چاہئے کیونکہ بچے کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم، صحت کے ساتھ دیگرسرگرمیوں میں بھی بچوں کی بھر پور رہنمائی کرنی چاہئے۔صوبائی وزیر صحت نے پولیو مہم میں بھر پو دلچسپی لینے پرعوام کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.