سیاست دوبارہ ریاست کو روندنے کی تیاریاں کر رہی ہے مگر قوم ایسا ہر گز نہیں ہونے دیگی‘ڈاکٹر محمد طاہر القادری،ریاست کے تحفظ کا آئندہ کالائحہ عمل11مئی کو دونگا،آئین میں دئیے حقوق واپس لینے کیلئے عوام11مئی کو تیاری کے ساتھ نکلیں ، قائد پاکستان عوامی تحریک
اتوار 20 اپریل 2014 20:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ سیاست دوبارہ ریاست کو روندنے کی تیاریاں کر رہی ہے مگر قوم ایسا ہر گز نہیں ہونے دے گی ،عوام سیاست کو فرعون بننے دیں گے اور نہ ہی ریاست کے ستونوں کو گرنے دیا جائے گا،ریاست کے تحفظ کا آئیندہ لائحہ عمل11مئی کو دونگا،آئین میں دئیے حقوق واپس لینے کیلئے عوام11مئی کو تیاری کے ساتھ نکلیں۔
گھروں میں جلنے مرنے سے کچھ نہیں ملے گا، غاصبوں سے حق چھیننا ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ11مئی انقلاب کا ابتدائیہ ہے ۔قوم کو ریاستی اداروں کی حفاظت کیلئے نکلنا ہو گا،انقلاب قربانی مانگتا ہے ۔(جاری ہے)
کچھ واقعات کا الزام ریاستی اداروں پر ڈال کر انہیں کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔
ارادی طور پر ملک دشمنی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔عوام ایسی سازشوں کا قلع قمع کر دیں ۔دہشت گردی کو تحفظ دینے کی ناپاک سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔بیرونی آقاؤں کے اشارے پر دفاعی اداروں پر بد اعتمادی کی جا رہی ہے ۔ چند سو خاندان دولت اور اقتدار کے نشے میں بد مست ہو کر ریاست کو کچلنا چاہتے ہیں،ان کا راستہ روکنا ہو گا ۔ ۔اس موقع پر بشارت عزیز جسپال،فیاض وڑائچ،ذو الفقار چوہدری،راجہ زاہدمحمود، راجہ ندیم اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک کے پورے سیاسی نظام کو بدلیں گے اور عوام کو شریک اقتدار کیا جائے گا ۔جمہوری اصولوں کی بنیاد پر اس ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔کرپشن،لوٹ مار اور غریب دشمنی کا خاتمہ ہو جائے گا ۔اشرافیہ کا نظام عوام کو کچھ بھی نہ دے گا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کچھ لوگ مردوں کا گوشت کھا رہے ہیں،غریب گردے بیچ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔غریب کی بھوک مٹانے کیلئے کوئی حکومتی پالیسی نہیں ہے۔نوجوانوں کے روزگار کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔لاکھوں ڈگری ہولڈر نوجوان بے روزگاری کی آگ میں جل رہے ہیں۔ملک سے غربت کے خاتمے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔رشوت ستانی کا بازار گرم ہے۔کسی سرکاری دفتر میں چھوٹا سا کام رشوت کے بغیر نہیں ہو رہا ۔انصاف ناپید ہے حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔یہ سارے حالات عوام کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔اس صورتحال میں قوم کو اپنا مقدر بدلنے کیلئے شعور کی آنکھ کھول کر باہر نکلنا ہو گا کیونکہ موجودہ حکمران انہیں دائمی غلامی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.