یوٹیوب کی بحالی کے لئے سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں قرارداد منظور
پیر 21 اپریل 2014 12:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ملک میں وڈیو شئیرنگ ویب سائیٹ یو ٹیوب کی بحالی کے لئے قراداد منظور کرلی۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر افراسیاب خٹک کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران کمیٹی کے رکن سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک میں بھی یو ٹیوب پر پابندی نہیں لگائی گئی، یو ٹیوب میں موجود جس توہین آمیز مواد کی وجہ سے یہ پابندی لگائی گئی تھی، صارفین اب بھی اس قابل اعتراض مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، اس پر سینیٹر افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی اے بھی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ اس ویب سائیٹ پر پابندی کا کوئی فائدہ نہیں اس لئے اس پابندی کو ختم ہونا چاہیئے۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ 2012 میں توہین آمیز فلم ’’ انوسنس آف اسلام ‘‘ کے یو ٹیوب میں اپ لوڈ کئے جانے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا تھا جبکہ ملک میں یو ٹیوب پر ہی پابندی لگادی گئی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.