پشاور، 5 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا،دہشتگردوں سے خوفزدہ نہیں ، آئی جی
منگل 22 اپریل 2014 12:11
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) پشاور میں پولیس وین اور ایمبولنس پر فائرنگ سے شہید پانچ اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، آئی جی ناصر درانی کہتے ہیں پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی سے نہیں ہٹے گی۔ پولیس لائن پشاور میں پانچوں شہید اہلکاروں کی میتیں قومی پرچم میں لپیٹ کر لائی گئیں ۔
(جاری ہے)
نماز جنازہ میں آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی سمیت پولیس افسروں اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
گزشتہ رات متنی میں دہشت گردو ں کی فائرنگ سے چند اہلکار زخمی ہوئے ، انہیں ایمبولینس پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ بڈھ بیر کے قریب دہشت گردوں نے دوبارہ فائرنگ کر دی جس سے پانچ اہلکار اور ایمبولینس کا ڈرائیور شہید اور دو شہری شدید زخمی ہو گئے ۔ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.