تھری اور فور جی نیلامی کے بعد مزید 4 ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
جمعرات 24 اپریل 2014 11:41
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی کے لائسنس کی نیلامی میں ٹیلی کام انڈسٹری کی ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر کی مجموعی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی مالیت 8.5ارب ڈالرسے تجاوز کر جائیگی۔ ٹیلی کام انڈسٹری نے سال 2004 سے 2013تک پاکستان میں مجموعی طور پر 7.49862ارب ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی ہے، نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی میں حالیہ ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری گزشتہ 10سال کے دوران کسی ایک سال میں چوتھی بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔
ٹیلی کام ماہرین کے مطابق لائسنس کے بعد کمپنیاں انفرااسٹرکچر، ایکویپمنٹ اور تھری جی فورجی پر مبنی خدمات کی فراہمی میں مزید4 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرینگی تاہم یہ سرمایہ کاری ایک سے زائد سال میں ہوگی۔(جاری ہے)
ماہرین کے مطابق تھری اورفور جی لائسنس کی نیلامی کے بعدخدمات کو عام کرنے بالخصوص سروس کوالٹی کو یقینی بنانے کیلیے سب سے زیادہ سرمای کاری کی جائیگی، یہی وجہ ہے کہ نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کی جانب سے نیلامی کے آخری چار رائونڈز میں بولی میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، کمپنیاں زیادہ سے زیادہ وسائل انفرااسٹرکچر ایکویپمنٹ اور سروس کے پھیلائو پر خرچ کرنا چاہتی ہیں جس سے حقیقی معنوں میں ملکی معیشت اور عوام کو فائدہ پہنچے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.