وفاقی وزیر داخلہ سے ا مریکی خصوصی نمائندے جیمز ڈوبنز کی ملاقات ،قریبی تعلقات کے شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق، امریکہ نواز شریف حکومت کو امن کے قیام کے سلسلے میں ایک قابل اعتماد پارٹنر سمجھتا ہے ، جیمز ڈوبنز ، پاک امریکہ تعلقات میں شفافیت اور کشادگی کی ضرورت ہے ،چوہدری نثار علی خان
جمعرات 24 اپریل 2014 20:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں شفافیت اور کشادگی کی ضرورت ہے ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے پاکستان و افغانستان جیمز ڈوبنز نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال زیر بحث آئی۔ ملاقات میں پاکستان میں امریکی سفیر رچرد اولسن بھی موجود تھے۔
جیمز ڈوبنز نے خطے میں امن اور استحکام کے لئے پاکستان کے اتحادی کی حیثیت سے اہم کردار کو سراہا۔(جاری ہے)
انہوں نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا کہ امریکہ نواز شریف حکومت کو امن کے قیام کے سلسلے میں ایک قابل اعتماد پارٹنر سمجھتا ہے اور پاکستان کے ساتھ طویل المدت اور کثیر جہتی تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان سے امریکی فورس کے انخلاء کے بعد کی صورتحال میں اہمیت دوچند ہو جائے گی۔
چوہدری نثار علی خان نے تعلقات میں شفافیت اور کشادگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے کردار کی حقیقی و دیانتدارانہ جائزے اور تحسین کا مطالبہ کیا جس کے بغیر کبھی بھی تعلقات ٹھوس یا فعال نہیں ہو سکتے۔ ملاقات میں پالیسی کی سطح پر اور قریبی تعلقات کے شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کامسیٹس یونیورسٹی کے مستقل ریکٹر کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
-
پاکستان میں انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لئے عالمی اداروں کا تعاون لائق تحسین ہے، وزیراطلاعات
-
رؤف حسن حملہ، تحقیقات کیلئے سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
-
سرکاری اداروں اور دفاتر پرسائبرحملے کا خدشہ،سیکورٹی ہائی الرٹ ایڈوائزری جاری
-
عمران خان سے ملاقات ہوئی تو تمام اختلافات ختم ہوجائیں گے، شیر افضل مروت
-
نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے پر حکم امتناع نہیں ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
-
سائفر کیس میں نیا موڑ، ایف آئی اے نے نئے شواہد پیش کرنے کی درخواست دائر کردی
-
مکروہ ہتھکنڈوں اور پرتشدد کارروائیوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گے،رﺅف حسن
-
توہین عدالت کے قانون کو منسوخی اورججوں کی دوہری شہریت پر قومی اسمبلی میں بل‘حکمران اتحاد کے پاس آئینی ترامیم کے لیے دوتہائی اکثریت نہیں
-
ترک میڈیا کے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اہم انکشافات
-
پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کا ہتک عزت بل سے لاعلمی کااظہار
-
'ایئر ٹربولینس' کیا ہے اور کیوں عام ہوتا جا رہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.