فاٹا کے حالات کی بہتری کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے ،مہتاب خان عباسی ، حالات کی بہتری کیلئے تمام قبائل کو اعتماد میں لے کر آگے چلیں گے ، تقریب سے خطاب
جمعرات 24 اپریل 2014 20:56
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر مہتاب خان عباسی نے کہا ہے کہ فاٹا کے حالات کی بہتری کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے ، حالات کی بہتری کیلئے تمام قبائل کو اعتماد میں لے کر آگے چلیں گے۔ یہ بات انہوں نے ہری پور میں 110واں میلہ جشن ہزارہ کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر اکبر ایوب خان‘ چیئرمین ضلعی ترقیاتی و ممبر صوبائی اسمبلی‘ فیصل زمان‘ ایم پی اے راجہ فیصل زمان‘ سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان‘ ضلعی انتظامیہ و ضلعی سپورٹس کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔
گورنر مہتاب خان نے کہا کہ اس طرح کے ثقافتی پروگرام ہونے چاہئیں کیونکہ ہماری روایت ہے جبکہ ثقافتی میلے زندہ دل قوموں کی شان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پچھلے دس سے بارہ سالوں میں ایسی جنگ میں شامل ہوا ہے جو ہماری نہیں تھی جس سے ہماری معیشت تباہ ہوئی ہے‘ ہم اپنے آپ کو باوقار قوموں کی صف میں شامل کرکے اس جنگ سے نکلنے کی کوششیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے حالات میں بہتری لائیں گے‘ قبائلی علاقے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں‘ تمام قبائل کو اعتماد میں لے کر کام کریں گے‘ فاٹا کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.