ڈینگی مچھر انسان کیلئے خطرناک ہے، اس کے خاتمہ کیلئے عوام حکومت کا ساتھ دے‘رانا مشہود احمد،حکومت خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،عوام بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں‘ وزیر تعلیم پنجاب
ہفتہ 26 اپریل 2014 20:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) ڈینگی سے آگاہی کے لئے شہر میں واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمدنے کی، واک واسا ڈسپوزل سٹیشن سے شروع ہو کر مون مارکیٹ گلشن راوی پر ختم ہوئی،واک میں سرکاری، غیر سرکاری ملازمین، سکولوں کے طلبہ اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، واک کے شرکاء میں ڈینگی سے آگاہی اور اس سے بچاؤ کے لئے بروشر اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔
واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد نے کہا کہ ڈینگی مچھر انسانیت کے لئے انتہائی خطرناک ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور انہیں نالیوں کے ذریعے نکال دیں، صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمدنے کہا کہ حکومت پنجاب دینگی مچھر کے خاتمہ کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہیں مگر یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب عوام حکومت کا ساتھ نہ دیں گے، پنجاب حکومت نے تمام سنیما گھروں کو پابند کیا ہے کہ وہ شو شروع کرنے سے قبل تین سے پانچ منٹ کی ڈینگی سے آگاہی سے متعلق ڈاکومنٹری دکھائیں، اس کے علاوہ ریلوے کالونیوں اور کچی آبادیوں میں بھی ڈینگی سے بچاؤ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.