افغان صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان،کوئی بھی امیدوار واضح اکثریت حاصل نہ کرسکا،سابق وزیرخارجہ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کو اپنے قریبی حریف اشرف غنی پر سبقت حاصل،44.09فیصد ووٹ لیکر پہلے نمبرپررہے،اشرف غنی 31.05،زلمے رسول 11.05اورسیاب صرف 7.01فیصد ووٹ حاصل کرسکے،ٹرن آؤٹ 64فیصدرہا،دولاکھ سے زائد ووٹ رد کردیئے گئے ،عبداللہ عبداللہ اوراشرف غنی کے درمیان دوسرے مرحلے میں 28مئی کومقابلہ ہوگا،افغان آزاد الیکشن کمیشن کے چیئرمین احمد نورستانی کی پریس کانفرنس

ہفتہ 26 اپریل 2014 20:57

افغان صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان،کوئی بھی امیدوار واضح ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) افغان آزادالیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق وزیرخارجہ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کو اپنے قریبی حریف اشرف غنی پر سبقت حاصل ہے الیکشن کمیشن کے مطابق کوئی بھی امیدوارمطلوبہ 50فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا،عبداللہ عبداللہ 44.09فیصدووٹ لیکرپہلے ،اشرف غنی 31.05فیصدووٹ لیکردوسرے ،زلمے رسول 11.05فیصدووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے،عبداللہ عبداللہ اوراشرف غنی کے درمیان دوسرے مرحلے میں 28مئی کومقابلہ ہوگا،انتخابات میں مجموعی طورپرٹرن آؤٹ64فیصدرہاجبکہ دولاکھ 34ہزار674ووٹ رد کردیئے گئے،ہفتہ کو افغان آزادالیکشن کمیشن کے چیئرمین احمد نورستانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانچ اپریل کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں عبداللہ عبداللہ نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ، انہوں نے مقابلے میں44.09فیصدووٹ لیے،ان کے قریب ترین مدمقابل اشرف غنی رہے جنہوں نے 31.05فیصدووٹ حاصل کیے جبکہ تیسرے نمبر پر زلمے رسول ہیں ان کے ووٹ لینے کی شرح صرف 11.05فیصد رہی،اسی طرح سیاب نے بھی صرف 7.01فیصد ووٹ لے سکے ،انہوں نے بتایاکہ کوئی بھی امیدوارپہلے مرحلے میں مطلوبہ 50فیصدووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا،کسی بھی صدارتی امیدوارکو مدمقابل حریفوں سے برتری کے علاوہ کم ازکم 50فیصد ووٹ حاصل کرنا بھی ضروری ہوتاہے، چیئرمین آزاد الیکشن کمشن نے بتایاکہ صدارتی انتخابات کے لیے ہونے والی پولنگ میں کل ایک کروڑ 20لاکھ ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے ،ٹرن آؤٹ 64فیصد رہا جس کے مطابق تقریباً6.89ملین ووٹ کاسٹ کیے گئے،ان کا کہنا تھا کہ ٹرون آؤٹ میں مردوں کی تعدادسب سے زیادہ 64فیصد رہی جبکہ 34فیصد خواتین نے ووٹ کاسٹ کیے،انہوں ن ے کہاکہ مجموعی طورپر ڈالے گئے ووٹوں میں سے دولاکھ 34ہزار 674ووٹ رد کردیئے گئے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :