ساؤتھ ایشین جوڈو چمپئن شپ میں چاندی کامیڈل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ،بینش خان،کوئی بھی کھیل حکومت اور سپانسرکی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، سہولیات فراہم کی جائیں تو عالمی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کرسکتی ہوں، جوڈو کھلاڑی کا انٹرویو
اتوار 27 اپریل 2014 15:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) جوڈو کی قومی کھلاڑی بینش خان نے کہا ہے کہ ساؤتھ ایشین جوڈو چمپئن شپ میں سلورمیڈل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جوڈو کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر حکومت اور سپانسر مجھے سہولیات فراہم کریں تو پاکستان کا نام عالمی سطح پر بھی روشن کر سکتی ہوں، بینش خان نے کہا کہ اس نے گذشتہ دنوں نیپال میں کھیلی گئی ساؤتھ ایشین چوڈو چمپئن شپ میں 78 کلوگرام ویٹ کے مقابلوں میں انفرادی طور پر چاندی کا تمغہ حاصل کیا اور قومی سطح پر 2005 ء سے اب تک تیرہ طلائی تمغے حاصل کر چکی ہوں۔
وہ 63 کلوگرام ویٹ میں نمبر ون کھلاڑی ہیں۔(جاری ہے)
اس نے کہا کہ وہ ایران، بھارت، کویت، تھائی لینڈ اور نیپال میں مختلف انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہے۔اس نے کہا کہ میرا امیر فیملی سے تعلق نہیں بلکہ سپورٹس فیملی سے ہے۔ دو بہنیں قومی کھلاڑی ہیں، میرے والد پاکستان ریلوے کے دس سال تک باکسنگ میں ریکارڈ ہولڈر ہیں اور والدہ سوئمنگ کی کھلاڑی ہیں۔
اس نے بتایا کہ وہ سکواش کی کھلاڑی تھی لیکن مجھے سکواش میں اتنی سہولیات نہیں ملتی تھیں تو میں نے سکواش چھوڑ کر جوڈو کھیلنے کا ارادہ کیا جس میں نے اب کئی میڈل حاصل کر چکی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ ہمارے کوچ رشید نے بتایا تھا کہ اگر آپ ساؤتھ ایشین جوڈو چمپئن شپ میں پاکستان کیلئے میڈلز لائیں توکھلاڑیوں کو بیس لاکھ روپے انعام دیا جائیگا۔ بینش خان نے کہا کہ وہ ابھی انعام کے انتظار میں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
’کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دکھائیں گے‘ : شاہین آفریدی
-
پی ایس ایل 10: پی سی بی اور فرنچائزز پلے آف اور فائنل انگلینڈ میں کروانے پر متفق
-
رائل چیلنجرزبنگلورواور چنائی سپرکنگزکے درمیان انڈین پریمیئرلیگ کا واحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
کرکٹ آسٹریلیا کا چھ وائیٹ بال میچز کے لیے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان
-
پچ کنڈیشنز کے حساب سے اوپننگ جوڑی سلیکٹ کی جائے ، شعیب ملک کی مینجمنٹ کو تجویز
-
اداکار نبیل کا ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ
-
انٹرڈیپارٹمنٹ کرکٹ لیگ ،ٹی ایم اے حویلیاں کی کرکٹ ٹیم اگلے مرحلے میں داخل
-
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی
-
مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، جے شاہ نے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی
-
امید ہے جَلد پاکستان آئوں گا ، پاکستانی کوہ پیماء شہروز کاشف کی ویرات کوہلی سے گفتگو کی ویڈیو وائرل
-
یوسین بولٹ آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے سحر میں مبتلا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.