وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار مدد نہیں کرسکتے تو زخموں پر نمک بھی نہ چھڑکیں، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، اداروں میں ٹکراؤ کسی طور درست نہیں۔ آئین وقانون پر عمل کرنے سے انصاف ملے گا،چودھری نثار اپنے بیان سے مکر گئے ہیں۔ علی حیدر گیلانی کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے ، صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو
اتوار 27 اپریل 2014 19:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) سابق وزیر اعظم اورپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار مدد نہیں کرسکتے تو زخموں پر نمک بھی نہ چھڑکیں، علی حیدر گیلانی کی اس وڈیو جسکا واویلا کیا جارہا ہے وہ قوم کے سامنے لائی جائے۔اتوار کو کراچی کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے نام پر ان کے قیدی حوالے کردیئے گئے لیکن جب ہماری باری آئی تو چودھری نثار آئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو سمجھانے کی ضرورت نہیں ۔ علی حیدر گیلانی سے متعلق انھیں سب تفصیلات بتائی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ آج تک تاوان کے لیے کسی نے رابطہ نہیں کیا ۔(جاری ہے)
صرف ایک فون کال موصول ہوئی تھی جس میں اغواکاروں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ہمارے قیدی رہاکراو تو میں نے کہا کہ میں وزیراعظم نہیں ۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی ایک وڈیو میرے پاس ہے جس میں حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ مجھے مجاہدین نے اغوا کیا ہے ۔
علی حیدر گیلانی نے اتنے عرصے میں آسمان تک نہیں دیکھا۔ قبائلی روایات کے مطابق یہ ممکن نہیں کہ حیدر گیلانی طالبان کے کسی گروپ کے پاس نہ ہو ۔چودھری نثار کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر وزیر داخلہ چودھری نثار ہمارے خاندان کی مدد نہیں کرسکتے تو زخموں پر نمک پاشی بھی نہ کریں۔ پوری قوم علی حیدر گیلانی کی وہ وڈیو دیکھنا چاہتی جسکا آج کل واویلا کیا جارہا ہے ۔انہوں نے حکومت عسکری اداروں اور انٹیلی جنس سے مدد کی بھی درخواست کی۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اداروں میں ٹکراؤ کسی طور درست نہیں۔ آئین وقانون پر عمل کرنے سے انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔ طالبان کمیٹی کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکومت نے قیدیوں کی رہائی کے لیے کوئی نام نہیں دیا۔ چودھری نثار اپنے بیان سے مکر گئے ہیں۔ علی حیدر گیلانی کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے ۔آج میرا بیٹا اغوا ہے تو کل خدانخواستی کسی اور کے بیٹے کے ساتھ ایسا ہوسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.