سویڈن کے دو اعلیٰ سطحی وفود رواں سال پاکستان کا دورہ کر کے تجارتی و معاشی رشتوں کو مزید بہتر خطوط پر استوار کریگا ‘ ٹامس روسانڈر ،سکیورٹی، توانائی کی قلت اور ماحولیات کے مسائل دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو متاثر کررہے ہیں‘ پاکستان میں سویڈن کے سفیر کی گفتگو
پیر 28 اپریل 2014 21:00
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) پاکستان میں سویڈن کے سفیر ٹامس روسانڈرنے کہا ہے کہ سویڈن کے دو اعلیٰ سطحی وفود رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی رشتوں کو مزید بہتر خطوط پر استوار کرنا ہے۔ وہ لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر انجینئر سہیل لاشاری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ نائب صدر کاشف انور، سابق سینئر نائب صدور اعجاز اے ممتاز، شیخ محمد ارشد، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین میاں زاہد جاوید، بابر محمود چودھری، طلحہ طیب بٹ، میاں تشرف جاوید، ممشاد علی اور چودھری محمد اسلم نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
سفیر نے کہا کہ سویڈش پارلیمنٹ کے سپیکر کی سربراہی میں پہلے وفد کا دورہ مئی میں متوقع ہے جس میں بڑی کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجر بھی شامل ہونگے جو پاکستان کے ساتھ اپنی تجارت کو وسعت دینا چاہتے ہیں جبکہ دوسرا وفد ماحولیات سے متعلقہ ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی، توانائی کی قلت اور ماحولیات کے مسائل دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو متاثر کررہے ہیں۔
انہوں نے موجودہ پاکستانی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ پاکستان جلد ہی تجارت و معیشت کے حوالے سے بہترین ملک بن جائے گا۔ پاکستان میں کام کرنے والی سویڈش کمپنیاں دونوں ممالک کے بہترین تعلقات کا ثبوت ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان روابط کومستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس سلسلے میں سفیر سے مدد کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ سنگل کنٹری نمائش اور پاکستانی وفد کے دورہ سویڈن کا اہتمام کرکے سویڈش سفارتخانہ مطلوبہ نتائج کے حصول میں اہم کردار ادا کرسکتاہے۔ انجینئر سہیل لاشاری نے سفیر کو آگاہ کیا کہ لاہور چیمبر نے آئی ایف سی کے اشتراک سے عالمی معیار کا ثالثی سنٹر بھی قائم کررکھا ہے جو کاروباری تنازعات عدالت سے باہر نمٹانے میں مدد دے رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.