اسلام آباد : لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہیومن رائٹس کا دوسرے روز بھی دھرنا
منگل 29 اپریل 2014 11:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) اسلام آباد میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کا دھرنا دوسرے روز میں داخل ہو گیا ، آمنہ مسعود جنجوعہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کریں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک پر ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کا لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔تنظیم کے کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔
(جاری ہے)
چیئر پرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ نے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی سربراہی وزیر اعظم خود کریں۔ڈیفنس آف ہیومن رائٹس نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے گزشتہ روز بھی دھرنا دیا۔اس دوران مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب مارچ کی کوشش کی تو پولیس نے آمنہ مسعود کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں ویمن پولیس سٹیشن منتقل کر دیا۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس بھی استعمال کی گئی تاہم وزیر اعظم کے حکم پر گرفتار مظاہرین رہا کر دیا گیا۔دوسری جانب وزیر داخلہ نے تشدد کے ذمہ دار اے ایس پی سٹی یاسر آفریدی اور اے ایس پی سیکریٹریٹ ارم عباسی کو معطل کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.