کراچی :سپر ہائی وے سے گینگ وار کے 8 ملزمان گرفتار،سابق ناظم کے گھر پر دستی بم حملہ ،دو زخمی
منگل 29 اپریل 2014 11:46
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے حساس ادارے نے سپر ہائی وے سے گینگ وار کے مرکزی کردار اور تین خواتین سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کر لیا ، گینگ وار کا کارندہ مارا گیا ، بھتہ نہ دینے پر سابق یو سی ناظم کے گھر پر دستی بم حملہ۔ سپر ہائی وے پر حساس ادارے نے کارروائی کے دوران گینگ وار کے اہم کردار فیصل پٹھان کو تین خواتین اور چار ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کو موبائل فون ٹریکنگ کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ حراست میں لئے گئے ملزمان میں سرور بلوچ بھی شامل ہے جو پولیس کو متعدد اہم کیسوں میں مطلوب تھا ۔ کراچی کے علاقے جیکسن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہو گیا جس کا تعلق سجاد کھتری گروپ سے ہے ۔
(جاری ہے)
فیروز آباد تھانے کی حدود میں بھی مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس نے دو سٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ چھینتے ہوئے موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
کراچی میں بھتہ نہ دینے پر نامعلوم افراد نے سابق یو سی ناظم کے گھر پر دستی بم سے حملہ کر دیا ، واقعہ میں دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق میٹروول میں سابق یوسی ناظم حاجی عبدالرزاق اور ان کے رشتہ داروں کو بھتہ خوروں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں ۔ بھتہ نہ دینے پر حاجی عبدالرزاق کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے دو افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.