جوپاکستان کا دشمن ہے وہ برطانیہ کا بھی دشمن ہے، برطانوی وزیراعظم
بدھ 30 اپریل 2014 19:20
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ جو پاکستان کا دشمن ہے وہ برطانیہ کا بھی دشمن ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنے 3 روزہ دورے کے دوران آج 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر واقع برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گی۔(جاری ہے)
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کا دشمن برطانیہ کا بھی دشمن ہے، پاکستان کی ترقی پوری دنیا کے مفاد میں ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برطانیہ پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔
قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف نے برطانوی وزیر دفاع فلپ ہیمنڈ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ باہمی امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ کیا گیا جب کہ افغانستان سے رواں سال کے آخر میں برطانوی فوج کی واپسی پر فوجی سازو سامان کی خریداری سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.