عمران خان نے خیبر پختونخوا میں تعمیر سکول پروگرام کا افتتاح کردیا،پروگرام کے تحت ڈونرز صوبے کے سکولوں کے لئے آن لائن مالی امداد دے سکیں گے،رقوم حکومت کی بجائے مقامی پیرنٹ ٹیچر کونسل خرچ کرے گی ،ڈونر کسی بھی وقت رقوم کے استعمال کا جائزہ لے سکے گا،پہلے مرحلے میں 122سکولز کو ویب سائٹ پر ڈال دیا گیا ہے 2سکول کے لئے 50لاکھ کی امداد بھی مل گئی،تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور یو بی ایل کے جی ایم سید جاوید نے 25,25لاکھ کی امداد دی
بدھ 30 اپریل 2014 20:18
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا میں تعمیر سکول پروگرام کا افتتاح کردیا جس کے تحت ڈونرز اور مخیر حضرات صوبے کے سکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے انٹر نیٹ کے ذریعے آن لائن مالی مدد کرسکیں گے ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تعمیر سکول پروگرام کا افتتاح گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول دوران پور پشاور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔
اس موقع پرتحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک، وزیر تعلیم محمد عاطف خان،صوبائی وزیر صنعت و حرفت شوکت یوسفزئی ،مشیر وزیر اعلیٰ مہر تاج روغانی،مشیر وزیر اعلیٰ قلندر لودھی، تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی،جنرل سیکرٹری خالد مسعود، ایم پی ایز ارباب جانداد،محمود جان، بیگم نسیم حیات اور ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی یونس ظہیر مہمند بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.