تعلیم کا شوق 90 سالہ سعودی بزرگ کو بھی اسکول لے آیا

بدھ 7 مئی 2014 23:28

تعلیم کا شوق 90 سالہ سعودی بزرگ کو بھی اسکول لے آیا

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) کہتے ہیں کہ علم حاصل کرنے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اور ایسا ہی کچھ ہوا سعودی عرب میں بھی جہاں ایک 90 سالہ بزرگ اپنی علم کی پیاس بجھانے اسکول چلا آیا۔عرب ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ تبوک سے تعلق رکھنے والے عوید راجہ العنجی نامی بزرگ علاقے میں قائم تعلیم بالغاں مرکز میں تعلیم حاصل کر رہے ہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر وہ اپنی تعلیم مکمل نہں کرپائے لیکن علم کے حصول کا شوق ہمیشہ ان کے دل میں پلتا رہا اور آج 90 سال کی عمر میں بھی وہ اپنی علم حاصل کرنے کی پیاس کو بجھا رہے ہیں۔عوید راجہ العنجی نے بتایا کہ حال ہی میں وہ ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث ان کے جسم کے کئی حصوں میں درد رہتا ہے لیکن اس درد کو بھلا کر وہ اپنی تعلیم کے حصول کے لئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :