الطاف حسین کی جانب سے پاسپورٹ کے اجرا کی درخواست موصول نہیں ہوئی ، پاسپورٹ حکام
پیر 12 مئی 2014 17:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) پاسپورٹ حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے اب تک پاسپورٹ کے اجرا کی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس کے دوران سینیٹر شاہی سید نے پاسپورٹ حکام سے استفسار کیا کہ ان کی اطلاع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کاشناختی کارڈ زائد المیعاد ہوچکا ہے پھر ان کو اب تک پاسپورٹ کیوں نہیں جاری کیا گیا۔
سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ الطاف حسین پاکستانی ہیں، پاسپورٹ حاصل کرنا ان کا حق ہے وہ چاہے پاکستان آئیں یا نہ آئیں پاکستانی پاسپورٹ ان کو ملنا چاہئے، جس پر پاسپورٹ حکام نے بتایا کہ الطاف حسین کی جانب سے اب تک پاسپورٹ کے اجرا کی درخواست موصول ہی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے اب تک انھیں پاسپورٹ جاری نہیں کیاگیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر سیاسی بنیادوں پر غیر متعلقہ افراد کو بلیو پاسپورٹ کے اجرا کا معاملہ بھی زیر غور آیا، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر غیر ضروری پاسپورٹ دفاتر کھولے گئے اور غیر متعلقہ افراد کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے گئے یہاں تک کہ گرل فرینڈز کو بھی اس سے مستفید کیا جاتا رہا، سرکاری ملازمین غلط کام کرنے سے انکار کردیں،جو شہری سفارتی پاسپورٹ کی اہلیت نہیں رکھتے ان کے پاسپورٹ منسوخ ہونے چاہیئں، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا ان کے ساتھ ہوگا، بعد ازاں قائمہ کمیٹی نے بلیو پاسپورٹ حاصل کرنے والوں اور غیرضروری دفاتر کی تفصیلات ایک یفتے میں طلب کرلیں۔
دوسری جانب محکمہ پاسپورٹ نے کمیٹی کو بتایا کہ محکمے کو اس وقت 25 فیصد عملے کی کمی کا سامنا ہے، اب تک کئی بدعنوان اہلکاروں کو برطرف کیا جاچکا ہے، نومبر2015 تک پاکستانی سفارتخانوں میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ پاسپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ اے ٹی ایم اور آن لائن پاسپورٹ فیس کی وصولی کا منصوبہ زیر غورہے اس کے علاوہ ای پاسپورٹ کے منصوبے پر بھی کام کررہے ہیں اس سلسلے میں حکومت سے 33 کروڑ30 لاکھ روپے کی امداد مانگی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.