وزارت ہیلتھ سروسز نے بیرون ملک سفر کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دے دیا،پولیو سرٹیفکیٹ کے حصول کی پابندی کا اطلاق یکم جون سے ہوگا
منگل 13 مئی 2014 20:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) پولیو کے بڑھتے مرض کے باعث عالمی ادارہ صحت نے پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر کے لئے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔دو ہفتے قبل عالمی ادارہ صحت نے پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر کے لئے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا تھا تاہم حکومت پاکستان نے عالمی ادارے سے 15 روز کی مہلت طلب کی تھی، مہلت ختم ہونے کے بعد اب ان پابندیوں کا اطلاق ہوگیا ہے جس کے تحت یکم جون سے بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو کم از کم ایک ہفتے اور زیادہ سے زیادہ ایک سال کے دوران انسداد پولیو ویکسی نیشن کرانی پڑے گی اور کسی بھی ملک میں سفر کے دوران اپنے ہمراہ پولیو ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ بھی رکھنا ہوگا۔
واضح رہے کہ 5 مئی کو جنیوا میں عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس برس پاکستان میں پولیو کیسز میں 600 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔(جاری ہے)
جب کہ ایسے ممالک میں بھی یہ مرض پاکستانیوں کی وجہ سے دوبارہ پھیل رہا ہے جہاں اسے ختم کردیا گیا تھا۔دوسری جانب وزارت ہیلتھ سروسز نے بیرون ملک سفر کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دے دیا۔ پولیو سرٹیفکیٹ کے حصول کی پابندی کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔
وزارت ہیلتھ سروسز کے مطابق پولیو ویکسی نیشن ہر عمر اور طبقے کے لیے لازمی ہوگی،حاملہ خواتین کو بھی سفر سے پہلے پولیو ویکسین لینا ہوگی،اورل پولیو ویکسی نیشن حاملہ خواتین کی صحت پر مضراثرات مرتب نہیں کرتی۔وزارت ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ پولیو ہیلتھ سرٹیفکیٹ مستند افسران سے تصدیق شدہ ہوگا، ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ وفاق صوبائی حکومتوں کو جاری کرے گا، صوبائی حکومتیں اپنے اسپتالوں کو سرٹیفکیٹ فراہم کریں گی، وفاق اور صوبوں میں پولیو کے خصوصی کاونٹرز بھی بنائے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.