126 انتخابی عذرداریاں ٹریبیونلز کے فیصلوں کی منتظر
بدھ 14 مئی 2014 19:40
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن نے 2013 کے عام انتخابات کے بعد امیدواروں کی طرف سے دائر انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے لیے ملک بھر میں 14 ٹریبیونلز قائم کیے تھے جبکہ انتخابی نتائج کا سرکاری اعلان 22 مئی 2013 کو کیا گیا تھا ۔
فافن کے مشاہدے کے مطابق 67 فیصد کے لگ بھگ ( 385 میں سے 259) عذر داریوں کے فیصلے صادر ہوچکے ہیں یا انہیں نمٹا دیا گیا ہے،20عذر دایاں قبول ہوئیں ،20 کو استغاثہ کی عدم موجودگی ، 26کو واپس لئے جانے کے باعث اور43 عذر داریوں کو مکمل سماعت کے بعد رد کر دیا گیا جبکہ 121 درخواستیں تکنیکی وجوہات کے باعث ناقابل سماعت قرار پائیں ۔ عدالتی حکم کی نقول دستیاب نہ ہونے کے سبب فافن رد کی جانیوالی 29مزید عذر داریوں کی وجوہات جاننے سے قاصر رہا ۔
اگر صوبوں کے حساب سے دیکھا جائے تو خیبر پختونخوا انتخابی عذرداریاں نمٹانے کے حوالے سے باقی صوبوں سے بہت آگے ہے اور انہوں نے 30 اپریل تک 85 فیصد (69 میں سے 59) عذرداریاں نمٹا دی ہیں ۔ سندھ میں 91 میں 68 یا 75 فیصد، بلوچستان میں 60 میں سے 39 یا 65 فیصد اور پنجاب میں 165 میں 93 یا 56 فیصد عذر داریاں نمٹا دی گئی ہیں یا ان کا فیصلہ کردیا گیا ہے۔
عذرداریوں کی سماعت کے حوالے سے اگر موجودہ رفتار کو دیکھا جائے تو 126 میں سے 124 کا فیصلہ مقررہ وقت گزرنے کے باوجود الیکشن ٹریبیونلز کے پاس زیر التوا ہے۔ فافن کے مشاہدہ کاروں نے ٹربیونلز میں 7 دن سے زائد التوا کے 2233 واقعات بھی ریکارڈ کئے جو کہ عذر داریوں کی سماعت کیلئے انتخابی قوانین اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے ۔متعلقہ قوانین اور کمیشن کی ہدایات ٹربیونلز سے تقاضا کرتی ہیں کہ سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے اور اس میں 7 روز سے زیادہ التوا نہ ہو ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.