امریکہ افغانستان میں بری طرح پھنس چکا، چین بھی مسلمانوں کے خون میں برابر کا شریک ہے، چینی طالبان کمانڈر محمد موسیٰ کا ویڈیو پیغام اردو پوائنٹ کو موصول
جمعرات 15 مئی 2014 16:15
پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مئی 2014ء) امریکہ افغانستان میں بُری طرح شکست سے دوچار ہے۔مجاہدین امریکہ کے بعد چین سے نمٹے گے ،چین کو بے چین کر دو ،کے نام سے انٹر نیشنل عسکریت پسندوں کا ویڈیو پیغام اردو پوائنٹ کو موصول کر لیا۔ویڈیو پیغام افغان بارڈر کے نزدیک ریکارڈ کی گئی ہے۔جس میں طالبان کے رہنما اورجرمنی شہری مُفتی ابوذر یمنی عسکریت پسندوں کے رہنما ابو ابراہیم اور چینی طالبان کے کمانڈر محمد موسٰی صاف دیکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں مُفتی ابو ذر نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں بُر ی طرح شکست کھا چکا ہے اور وہ فرار کا رستہ تلاش کر ہے ہیں۔ لیکن مجاہدین جس دن فارغ ہو ئے اس دن سے چائنہ کی تباہی شروع ہو گی۔ انھوں نے چائنہ شہریو ں کو واجب القتل قرار دیاہے۔(جاری ہے)
اور کہا ہے کہ چائنہ عالم اسلام کا دشمن ہے اور مسلمانوں کے قاتل ہے۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں جو آپریشن کیے گئے ہیں اس میں چین کا ہاتھ ہے۔
چین نے پاکستان آرمی کو اسلحہ فراہم کیا۔1949 پاکستانی علا قہ سکین کیان پر قابض ہو چکے ہے۔اب وہ پاکستان پر بھی قبضہ کرنے کی منصوبہ بنا رہے ہیں۔ جن میں پاکستانی حکمران اور وزیر اعظم نواز شریف برابر کا شریک ہے۔انھوں نے دورے چین کے دوران طالبان کے خلاف آٹھ معاہدے کئے ہے اور اسی وجہ سے وہ طالبان کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ آسانی کے ساتھ قبضہ کیا جاسکے۔ انھو ں نے عسکریت پسندوں کی ہدایت کی ہے کہ وہ چین کو بے چین کرنے کے لیے ان کے سفارت خانوں کمپنیوں پر خودکش حملوں کے ذریعے نشانہ بنائے۔ کیونکہ اب چین کو بے چین کرنے کا وقت آگیا ہیں۔مزید اہم خبریں
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.