شمالی وزیرستان میں حکومتی رٹ کمزور ہے ، وزیر داخلہ طالبان سے مذاکرات میں پولیو کا معاملہ اٹھائینگے ، سائرہ افضل تارڑ
جمعہ 16 مئی 2014 17:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16مئی 2014ء) صحت کی وزیر برائے مملکت سائرہ افضل تارڑ نے سینٹ کو بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حکومتی رٹ کمزور ہے ، وزیر داخلہ طالبان سے مذاکرات میں پولیو کا معاملہ اٹھائینگے ، یکم جون کے بعد بیرون ملک سفر کر نے والوں کیلئے پولیو کارڈ لازمی ہوگا ، وفاقی حکومت نے دس لاکھ پولیو کارڈ صوبوں کو جاری کر دیئے ہیں ، پولیو ورکرز پر حملے کر نے والے نہ جانے کس فرقے کو مانتے ہیں ،افسوس کسی رکن پارلیمنٹ نے انسداد پولیو مہم میں تعاون کی پیش کش نہیں کی ۔
جمعہ کو سینٹ کے اجلاس میں سینیٹر روبینہ خالد ، سینیٹر رضا ربانی ، اعتزاز احسن ، سعید غنی ، مولانا بخش چانڈیو ، افراسیاب خٹک ، اور زاہد خان کی طرف سے 2014ء میں مزید خطرناک پولیو وائر کے منتقل ہونے کے بڑے خطرات کے باعث پاکستان کیلئے بین الاقوامی سفر پر عالمی ادارہ صحت کی پابندی کے فیصلے پر بحث سمیٹتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ نے کہاکہ صوبوں نے پولیو مہم سے متعلق غلط بیانی کی ہے یہ ایک دن سے صورتحال پیدا نہیں ہوئی انہوں نے کہاکہ دنیا میں لوگ ایڈز سے زندہ ہیں یہاں ذیابیطس سے لوگ مررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ پولیو کے تین گڑھ ہیں جن میں فاٹا ، جنوبی وزیرستان اور پشاور کے علاقے بنوں ، صوابی ، مردان جبکہ کراچی میں گلشن راوی گوڈیب یونین کے علاقے شامل ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے بتاتے رہے کہ 90فیصد علاقوں میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں پنجاب میں 68فیصد علاقوں ، بلوچستان میں 60، خیبر پختون خوا میں 52اور سندھ میں 29فیصد علاقوں میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.