غیرت کے نام پر بھائی نے اپنی جوان بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس نے بھائی کو گرفتار کرکے آلہ قتل بر آمد کر لیا
جمعہ 16 مئی 2014 22:39
ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی۔2014ء) غیرت کے نام پر بھائی نے اپنی جوان بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس نے بھائی کو گرفتار کرکے آلہ قتل بر آمد کر لیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بکیرا تھانے کی حدود میں واقع گوٹھ دریا خان مسرک میں صدیق مسرک نے غیرت کے نام پر اپنی نوجوان شادی شدہ 24سالہ بہن مسمات سامنی عرف گڑیا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ نے تقریباایک سال قبل گھر والوں کی مرضی سے محمد مسرک نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی جس کے باعث اس کے گھر والے اس سے ناراض تھے مسمات سامنی عرف گڑیا ایک سال بعد اپنی والدین کی محبت میں ان سے ملنے گھر آئی تو طیش میں آکر اس کے بھائی صدیق مسرک نے بہن پر فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں مسمات سامنی عرف گڑیاموقع پر ہی ہلاک ہو گئی واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال روانہ کر دیا رابطہ کرنے پر بکیرا تھانے کے ایس ایچ او حبیب اللہ مری نے بتایا کہسامنی عرف گڑیا نے ایک سال قبل محمد مسرک نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی اور وہ اپنے گھر والوں سے ملنے آئی تھی کہ اس کے بھائی صدیق مسرک نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہم نے رپورٹ درج کر کے قتل میں ملوث صدیق مسرک کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل بر آمد کر کے مذید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.