خود کو ایک مکمل انٹرٹینر سمجھتی ہوں‘ پریانکا چوپڑا،اداکاری کیساتھ ساتھ اب گلوکاری بھی جاری رکھوں گی‘ انٹرویو

جمعہ 16 مئی 2014 23:36

خود کو ایک مکمل انٹرٹینر سمجھتی ہوں‘ پریانکا چوپڑا،اداکاری کیساتھ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی۔2014ء)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ خود کو ایک مکمل انٹرٹینر سمجھتی ہوں اور اداکاری کیساتھ ساتھ گلوکاری بھی جاری رکھوں گی۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور ہر فلم میں اپنا کردار ڈیمانڈ کے مطابق نبھاتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا انسان جو حدود کی قید سے آزاد دنیا کے کسی بھی گوشے میں جاکر لوگوں کو ہنساتا ہوں‘ انہیں اپنا غم بھلاکر ناچنے گانے پر مجبور کرسکتا ہے۔