توہین مذہب پرجیو کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی سپریم کورٹ میں درخواست
ہفتہ 17 مئی 2014 14:01
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2014ء) توہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر سنی اتحاد کونسل نے جیو انتظامیہ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ ا سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور سید محمود اختر نقوی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں توہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر جیو کے مالک میر شکیل الرحٰمن، شائستہ لودھی، اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد بشیر خٹک کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے خلاف آئین کے آرٹیکل 20 کے تحت توہین مذہب کی کارروائی عمل میں لائی جائے، سپریم کورٹ لارجر بنچ تشکیل دے اور 20 مئی کو کیس کی سماعت کی جائے۔صاحبزادہ حامد رضا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جیو انتظامیہ نے توہین آمیز پروگرام نشر کر کے پوری امت مسلمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے، اگر پیمرا اور جیو کی انتظامیہ ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انھیں فارغ کر دیتے اور پروگرام کو بند کردیا جاتا تو آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی نوبت ہی نہ آتی۔
(جاری ہے)
محمود اختر نقوی کا کہنا تھا کہ توہین آمیز مواد نشر کر کے توہین خلفائے راشدین، توہین صحابہ اور توہین اہل بیت کی گئی ہے، کوئی بھی پروگرام مالکان، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی اجازت کے بغیر نشر ہی نہیں کیا جا سکتا، پروگرام نشر کرنے پر جیو کو فوری طور پر بند کر دیا جائے، جو فریق ملک سے باہر ہے اسے انٹر پول کی مدد سے فوری طور پر ملک میں لایا جائے۔
اس کے علاوہ کراچی، لاہور اور سکھر کی عدالتوں میں بھی جیو کے خلاف درخواستیں دائر کر دی گئیں ہیں جب کہ اسلام آباد اور شیخوپورہ میں عدالتوں نے پولیس کو جیو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب بار نے بھی جیو کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے جیو کے رپورٹرز اور کیمرہ مین کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.