کوئٹہ ،نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوزخمی کردیا

منگل 20 مئی 2014 18:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مئی 2014ء) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوزخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص احمد رضا کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے زخمی کو ہسپتال پہنچادیا اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔