پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ، سری لنکن بورڈ کی تصدیق
جمعہ 23 مئی 2014 19:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی جس کی سری لنکن بورڈ نے بھی تصدیق کردی ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو خط کے ذریعے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی دعوت دی ہے جس کی ترجمان سری لنکن کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی پی سی بی نے سری لنکن بورڈ کو سری لنکا کے صدر راجہ پاکسے کی خواہش پر خط لکھا جس میں سری لنکن ٹیم کو لاہور میں 2 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کی دعوت دی گئی ۔
ترجمان سری لنکن بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے بھیجا گیا دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے جس پر غور کررہے ہیں جبکہ ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ بورڈ کے اجلاس میں کیا جائیگا۔واضح رہے کہ 3 مارچ 2009 کی صبح لبرٹی چوک پر گھات لگائے بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے سری لنکن ٹیم کی بس پر قذافی اسٹیڈیم لاہور جاتے ہوئے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ٹیم کے 6 ارکان زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے پاکستان پر بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.