وزیراعظم نواز شریف نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے
ہفتہ 24 مئی 2014 11:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مئی 2014ء) وزیراعظم نواز شریف بھارت کے نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے نئی دلی جائیں گے۔ وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کے نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت کو باضابطہ طور پر قبول کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف تقریب حلف برداری میں شرکت کے علاوہ نومنتخب بھارتی ہم منصب نریندر مودی اور صدر مملکت پرناب مکھرجی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں دو طرفہ امور، خطے کی صرت حال اور باہمی مسائل کے حل کے لئے جامع مذاکراتی عمل دوبارہ بحال کرنے پربھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔واضح رہے کہ نریندر مودی کی تقریب حلف برداری پیر کی شام نئی دلی میں ہوگی جس میں وزیر اعظم نواز شریف سمیت جنوبی ایشیا کے تمام سربراہان مملکت سمیت دیگر ممالک کے خصوصی نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.