Live Updates

خیبر پختونخوا میں بھی الیکشن شفاف نہیں ہو ئے،آفتاب شیرپاؤ،عمران خان صوبائی حکومت کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہوئے پنجاب میں اپنی حمایت بڑھانا چاہتے ہیں، صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے ،عمران خان اپنی حکومت کی ناکامی چھپانے کیلئے دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں، دھاندلی عوام کا مسئلہ نہیں عوام کے مسائل مہنگائی لوڈشیڈ نگ ، بےروزگاری اور سیکورٹی ہے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 24 مئی 2014 19:21

خیبر پختونخوا میں بھی الیکشن شفاف نہیں ہو ئے،آفتاب شیرپاؤ،عمران خان ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2014ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چےئر مین آفتا ب احمد خان شیر پاوٴ نے کہا ہے کہ عمران خان اگر پنجا ب میں دھاند لی کا کہہ رہے ہیں تو خیبر پختونخوا میں بھی الیکشن شفاف نہیں ہو ئے ۔ عمران خان صو بائی حکومت کو اپنے مقاصد کیلئے استعما ل کر تے ہو ئے پنجاب میں اپنی حما یت بڑ ھا نا چا ہتے ہیں اور فوری وزیر اعظم بننے کے چکر میں ہیں ۔

مڈ ٹر م انتخا بات کے حق میں نہیں اور نہ افرا تفری کی حما یت کر تے ہیں مو جودہ حکومت کو پانچ سال پورے کر نے چا ہئیں ۔ وہ دورہ شانگلہ کے مو قع پر پارٹی کے آر گنا ئزر متوکل خان ایڈو کیٹ کی رہا ئش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ قبل ازیں اُنہوں نے متو کل خان سے اُن کے بھا ئی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور اُن کی مغفرت کیلئے دُعا کی ۔

(جاری ہے)

پارٹی کے رہنما فضل رحمن نو نو ، احمد شاہ خان، پیر مستغار بھی مو جو د تھے ۔

آفتا ب احمد خان شیر پاوٴ نے کہا کہ عمران خان کو ایک سال بعد دھا ند لی یاد آئی اگر دھا ند لی ہو ئی تھی تو جس دن الیکشن ہو ئے تھے وہ حلف نہ لیتے اور احتجاج شروع کر دیتے ۔ اُنہوں نے کہا کہ صو بائی حکومت کی کار کر د گی صفر ہے اور عمران خان اپنی حکومت کی ناکا می چھپا نے کیلئے دھا ند لی کا شور مچا رہے ہیں ۔ دھا ند لی عوام کا مسئلہ نہیں عوام کے مسائل مہنگا ئی لوڈ شیڈ نگ ، بے رو زگار ی اور سیکورٹی ہے ۔

اُنہو ں نے کہا کہ جمہو ریت کو کو ئی خطرہ نہیں البتہ لو گ صو بائی اور مر کزی حکومت سے نا خوش ہیں اُنہوں نے کہا کہ دھر نوں کی سیاست کا سب سے بڑا نقصان پختونو ں اور اس صو بے کو ہو رہا ہے اور مذ اکرات کا جو عمل شرو ع ہواتھا وہ پیچھے چلا گیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وفا ق اور گور نر خیبر پختونخوا کو امن میں کر دار ادا کر نا چا ہیے ۔ اُنہوں نے کہا کہ خطے میں آنے والی تبدیلی کے بعد حکومت کو اپنی خا رجہ پا لیسی پر نظر ثا نی کر نی چا ہیے کیو نکہ نریندر مو دی سے متعلق پاکستان کے عوام کے ذہنوں میں تاثر اچھا نہیں ۔

اُنہوں نے کہا کہ خان خواڑ ڈیم سے بجلی یہاں کے عوام کا حق ہے اور یہ حق اُنھیں ملنا چا ہیے ۔ بعدازاں اُنہوں نے بیلے با باالپوری میں قومی وطن پارٹی کے صو بائی جائنٹ سیکرٹری حاجی زمین گل کی رہا ئش گاہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر پارٹی کار کنوں سے ملاقات کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات