آصف علی زرداری کی وزیراعظم نواز شریف کے دورہ بھارت کے فیصلے کی حمایت ، ایسے فیصلے مشکل لیکن بہت اہم ہوتے ہیں سیاسی قیادت کو قومی ایشوز سامنے رکھ کر فیصلے کرنا چاہئیں، سابق صدر

ہفتہ 24 مئی 2014 20:52

آصف علی زرداری کی وزیراعظم نواز شریف کے دورہ بھارت کے فیصلے کی حمایت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ بھارت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے اسے سیاسی طور پر درست اور دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نو منتخب بھارتی وزیراعظم نیریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا فیصلہ درست ہے اور ملکی مفاد میں ایسے فیصلوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے مشکل لیکن بہت اہم ہوتے ہیں سیاسی قیادت کو قومی ایشوز سامنے رکھ کر فیصلے کرنا چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ سیاسی طور پر درست اور دانشمندانہ ہے ۔ ملکی مفاد میں سیاسی لیڈر شپ کو مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں