شیخ رشید نے وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل کا چیلنج قبول کر لیا ،شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی کی قیمت کے حوالے سے خط دکھانے پر مستعفی ہونے کا چیلنج دیا تھا
اتوار 25 مئی 2014 19:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا 11ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی گیس فراہمی کے حوالے سے کمپنی کاخط دکھانے کا چیلنج قبول کر لیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھاکہ جس کمپنی سے ایل این جی گیس خریداری کے لئے بات کی گئی اس نے خط لکھ کر بتایا ہے کہ وہ یہ گیس 11ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں جبکہ حکومت یہ معاہدہ 18ڈالر پر کرنے جارہی ہے ۔
اسکے جواب میں وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شیخ رشید کمپنی کا اس طرح کا کوئی خط دکھا دیں وہ وزارت سے استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہیں ۔ شیخ رشید 11ڈالر کی بات کرتے ہیں میں 12ڈالر دینے کو تیار ہوں ۔ شیخ رشید نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیر پٹرولیم کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ خط حکومت کو بھی لکھا گیا ہے اور میں جب بھی اگلے پروگرام میں آؤں گا وہ خط لاؤں گا اور یہ وزیر پٹرولیم کو بھی بھجواؤں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.