گلگت بلتستان میں امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے تمام سائل بروئے کار لائے جائیں،وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ، صوبے کا امن خراب کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو ہدایت

پیر 26 مئی 2014 19:29

گلگت بلتستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2014ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے تمام سائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ صوبے میں جاری امن وامان کے ماحول کو برقرار رکھا جاسکے۔ صوبے کا امن خراب کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ ممبران قانون ساز اسمبلی کےADP کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور جن سرکاری ملازمین کی پوسٹیں ابھی تکNIS میں شامل نہیں کی گئی ہیں صوبائی کابینہ کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کی روشنی میں ملازمین کی پوسٹوں کو NISمیں شامل کرنے کیلئے اقدامات کویقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شاہراہ قراقرم میں مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے گلگت بلتستان سکاوٹس کے ونگ کو بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں تاکہ دیامر بھاشہ ڈیم کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے وزیر اعلیٰ کو آسلام آباد میں چیمبر کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پرFBR کے حکام سے ہونے والی میٹنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہFBR سے گلگت بلتستان کے تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سےFBR حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گلگت بلتستان کے تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔FBR حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ راستوں میں گلگت بلتستان کے تاجروں کو نہیں روکا جائیگا اور تاجروں کو د رپیش دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات کیے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :