پیمرا کے 3 پرائیوٹ ممبران کو جاری شوکاز نوٹس معطل
پیر 26 مئی 2014 23:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کی جانب سے پیمرا کے تین ارکان کو جاری کئے گئے شوکاز نوٹس معطل کر دیے۔ عدالت نے پیمرا کا کل بلایا جانے والا اجلاس اور ایگزیکٹو ممبر پیمرا کمال الدین ٹیپو کی تقرری کا نوٹی فیکیشن بھی معطل کر دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے پیمرا کے تین پرائیویٹ ممبران اسرار عباسی، فریحہ افتخار اور میاں شمس کو حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے شوکاز نوٹس کی سماعت کی۔
اسرار عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا کے دیگرممبران نے گھر بیٹھے 27 مئی کو اجلاس طلب کر لیا۔ 20 مئی کو پانچ ممبران پر مشتمل پیمرا بورڈ نے جیو کی بندش کا فیصلہ سنایا تاہم سرکاری ممبران نے اجلاس کے منٹس جاری کئے اور نہ ہی فراہم کئے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ بیس مئی کو ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پیمرا کا عارضی انتخاب بھی ہو چکا تھا۔ 27 مئی کو ہونے والا اجلاس غیر قانونی اور انتقامی کارروائی کے لئے بلایا گیا ہے۔
اسرار عباسی کا کہنا تھا کہ پیمرا کے تین ارکان کو غیر قانونی طور پر نوٹس بھیجے گئے۔ 9 مئی کو کی گئی ایگزیکٹو ممبر کمال الدین ٹیپو کی تقرری بھی غیر قانونی ہے۔ کمال الدین ٹیپو گریڈ بیس میں ہیں۔ پیمرا ایگزیکٹو ممبر کے لئے اکیسواں گریڈ ہونا ضروری ہے۔ کمال الدین ٹیپو کی تقرری میں قانونی تقاضے پوری نہیں کئے گئے۔ وفاق کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل پیش ہوئے تو عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو آج کے لئے نوٹس بھیجا گیا تھا؟، کیا آپ دلائل دینا چاہیں گے؟۔ سٹینڈنگ کونسل ایڈووکیٹ فیصل نے جواب دیا کہ آج دلائل نہیں دے سکوں گا، کچھ وقت درکار ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ کچھ دیر کے وقفے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پیمرا کے تین ممبران کو جاری کئے گئے شوکاز نوٹس معطل کر دیے۔ عدالت نے پیمرا کا کل بلایا جانےوالا اجلاس اور ایگزیکٹو ممبر پیمرا کمال الدین ٹیپو کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی معطل کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.