سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے پاک بھارت مشترکہ کرنسی کی تجویز دے دی، اگر یورپی ممالک مشترکہ کرنسی پر تجارت کرسکتے ہیں تو جنوبی ایشیائی ممالک کو بھی ایسا کرنا چاہئے، صحافیوں سے بات چیت

منگل 27 مئی 2014 23:24

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے پاک بھارت مشترکہ کرنسی کی تجویز ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2014ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے پاک بھارت مشترکہ کرنسی کی تجویز دیتے ہوئے کہاہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں باہمی تجارت اور مشترکہ کرنسی خطے کے مسائل کا حل ہے۔

(جاری ہے)

منگل کوسندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آغاسراج درانی نے کہاکہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات خوش آئند ہے شہید بے نظیر بھٹو بھی خطے کے ممالک کے لیے کوشاں رہیں۔انہوں نے پاک بھارت مشترکہ کرنسی کی تجویز دیتے ہوئے کہا تمام جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان باہمی تجارت ہونی چاہیئے اگر یورپی ممالک مشترکہ کرنسی پر تجارت کرسکتے ہیں تو جنوبی ایشیائی ممالک کو بھی ایسا کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :