مقتول عورت کے شوہر کا پہلی بیوی قتل کرنیکا انکشاف
جمعرات 29 مئی 2014 23:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء) لاہور ہائی کورٹ کے باہر اینٹیں مار کر ہلاک کی گئی حاملہ خاتون کے شوہر نے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے اپنی پہلی بیوی کو خود قتل کیا تھا۔فرزانہ پروین کو پسند کی شادی کرنے پر منگل کو ہائی کورٹ کے باہر ان کے والد اور بھائی سمیت دو درجن سے زائد حملہ آوروں نے اینٹیں مار کر ہلاک کردیا تھا۔
دن دیہاڑے ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر اور صوبائی دارالحکومت میں اس وحشیانہ قتل کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید مذمت کی گئی تھی۔اور اب پروین کے 45 سالہ شوہر محمد اقبال نے اپنی پہلی بیوی کو قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔'میں فرزانہ کی محبت میں مبتلا ہو گیا تھا اور اسی محبت کی وجہ سے میں نے اپنی پہلی بیوی کو گلا گھنونٹ کر ہلاک کر دیا تھا'۔(جاری ہے)
اقبال نے مزید بتایا کہ میرے بیٹے نے اس حوالے سے پولیس کو اطلاع دی لیکن بعد میں اس کی جانب سے خون بہا کے قانون کے تحت معافی ملنے کے بعد وہ قید کی سزا سے بچ نکلے تھے۔قتل کی واردات کا اقرار کرنے کے بعد انہوں نے اپنا موبائل فون بند کردیا اور مزید کسی کال کا جواب نہیں دیا۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسی خون بہا کے قانون کے باعث پروین کے قاتلوں کو بھی معافی مل سکتی ہے۔
پروین کے قتل کی تحقیقات کرنے والے ایک سینئر پولیس افسر ذوالفقار حمید نے بتایا کہ وہ اقبال کے ماضی کے حالات سمیت ایک مکمل تحقیقاتی رپورٹ آج رات حکومت کو جمع کرائیں گے۔حمید نے کہاکہ اقبال ایک بدنام شخص ہے جس نے چھ سال پہلے اپنی پہلی بیوی کا قتل کیا۔ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا اور وہ کئی ہفتوں تک مفرور رہے تھے۔
'حمید کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں اہل خانہ سے ان کے معاملات طے ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا'۔صوبہ پنجاب کے ضلع جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے اقبال کے مطابق پروین کے اہلخانہ انے ابتدائی طور پر شادی کی حامی بھر لی تھی لیکن بعد میں وہ اپنی بات مکر گئے کیونکہ وہ جہیز میں بڑی رقم پانا چاہتے تھے۔پاکستان کے آزاد انسانی حقوق کمیشن کے مطابق گزشتہ سال غیرت کے نام ملک بھر میں 869 خواتین کو قتل کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.