سرگودھا ، عطائی ڈاکٹر نے حادثے کا شکار ہونیوالے شخص کو ایک ہاتھ سے معذور کردیا

پیر 2 جون 2014 16:49

سرگودھا ، عطائی ڈاکٹر نے حادثے کا شکار ہونیوالے شخص کو ایک ہاتھ سے معذور ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جون 2014ء) عطائی ڈاکٹر نے حادثے کا شکار ہونیوالے شخص کو ایک ہاتھ سے معذور کردیا بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز آدھی کوٹ کا رہائشی محمد عمران موٹر سائیکل پر کام کے سلسلہ میں رنگ پور جارہا تھا کہ سرکاری کالونی کے قریب پہنچا تو اچانک حادثہ پیش آگیا جس کے باعث محمد عمران شدید زخمی ہوگیا جہاں پر دو راہگیر صفدر بلوچ اور وارث نے محمد عمران کو سڑک سے زخمی حالت میں اٹھا کر قریبی عطائی ڈاکٹر محمد عمران فاروق کی دکان پر لے گئے جس نے اسے غلط انجکشن لگا دیا جس سے اس کا بازو ضائع ہوگیا میڈیکل رپورٹس میں یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ غلط ٹیکہ لگنے سے محمد عمران کا بایاں بازو ضائع ہوگیا ہے جس پر محمد عمران نے متعلقہ تھانہ میں عطائی ڈاکٹر کیخلاف درخواست دی مگر تاحال اس پر مقدمہ درج نہ ہوسکا ہے محمد عمران نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف‘ ڈی جی ہیلتھ پنجاب‘ ڈی سی او سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے عطائی ڈاکٹر کیخلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے۔